جنوبی افریقہ میں کرکٹ اور فٹبال کی سرگرمیاں معطل

   

جوہانسبرگ ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے جنوبی افریقہ میں کرکٹ اور فٹ بال کی سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا۔ ایتھلیٹکس جنوبی افریقہ نے 30 دنوںکیلئے تمام مقابلے موقوف کردیئے جبکہ فٹ بال میچز کیلئے سویا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی نیز آئندہ دو ماہ تک قومی ونڈے کپ سمیت تمام طرز کے کرکٹ میچز کا بھی انعقاد نہیں ہوگا۔