جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیت لی

   

بلفاسٹ : ڈیوڈ ملر نے شاندار 75 رنز اسکور کئے جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کے خلاف 42 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔ جنوبی افریقہ ایک موقع پر 10 اوور کے اختتام کے بعد 58/5 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی ، اس موقع پر ملر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 159/7 تک پہنچایا ۔ آئرلینڈ نے اپنے بولروں کے بہترین مظاہروں پر پانی پھیردیا اور 10 اوورس میں 56/5 کی نازک صورتحال سے پریشان ہوگئی لیکن اسے ملر جیسا مظاہرہ کرنے والا بیٹسمین نہیں ملا ۔ جنوبی افریقہ نے تین مقابلوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے جب کہ تیسرا اور آخری مقابلہ ہفتہ کو کھیلا جائے گا ۔