جنوبی افریقہ کو کامیابی کیلئے 240 رنز کا نشانہ

   

جوہانسبرگ ۔دوسرے ٹسٹ میں کامیابی اور سیریز برابر کرنے کیلئے جنوبی افریقہ کو کامیابی کے لئے 240 رنز کا نشانہ ملا اور تیسرے دن چائے کے وقفہ تک میزبان ٹیم نے 34/0 رنز اسکور کرلئے ہیں۔قبل ازیں ناقص فام کا شکار ہندوستانی ٹیم کے دو اہم اور سینئر کھلاڑیوں چیٹیشور پچارا اور اجنکیا راہانے نے اہم موقع پر نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف رواں دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے اسکور 266 میں اہم رول ادا کیا۔ہندوستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 266 رنز اسکور کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ٹسٹ میں کامیابی اور تین مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرنے کیلئے 240 رنز کا نشانہ دیا ۔ہندوستان کی دوسری اننگز میں شروعات بہتر نہیں ہوئی جیسا کہ کارگزار کپتان کے ایل راہول 24 کے مجوعی اسکور پر 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔دوسرے اوپنر مینک اگروال 23 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے لیکن اس مظاہرہ تو پچارا اور راہانے نے کیا جیسا کہ دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے 111 رنزکی شراکت بنائی اور رنز اسکور کرنے کی رفتار بھی کافی تیز رہی۔اس موقع پر راہانے 58 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔155 کے اسکور پر راہانے کے آوٹ ہونے کے بعد پجارا بھی 53 رنز بناکر ربادا کے شکار ہوئے ۔بعدازاں لوور آرڈر میں ہنوما وہاری نے ناقابل تسخیر 40 رنز بنانے کیلئے علاوہ اشون (16 ( اور شردول ٹھاکر (28 ) کے ساتھ اہم پارٹنرشپس نبھائی ۔جنوبی افریقہ کیلئے مارکو جانسن ، رباد اور لنگی نے فی کس 3 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا ، جبکہ اولی وور نے ایک وکٹ لی ۔