جنوبی افریقی ٹی 20 ٹیم کا اعلان

   

جوہانسبرگ ۔ 26جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، گیہان کلوئٹے،جونیئرڈالا،ڈی کاک،بیوران ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ویان ملڈر، اینڈائل فیلکوایو، تبریز شمسی، لوٹھو سپاملا اور ریسی وان ڈار ڈوسن شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز یکم فروری کو شروع ہوگی ۔