خرطوم : جنوبی سوڈان کے وسطی استوائی خطہ میں زائد از 100 شہری ہلاک ہوچکے ہیں حالانکہ گزشتہ سال خانہ جنگی کو ختم کرنے کیلئے امن معاملت پر دستخط کئے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلح گروپوں نے تقریباً 100 عورتوں اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد بشمول ریپ کا ارتکاب بھی کیا ۔ ساؤتھ سوڈان 2011ء میں سوڈان سے آزاد ہوا لیکن اس کے دو سال بعد ہی وہاں خانہ جنگی شروع ہوگئی جو ختم نہیں ہوپارہی ہے۔
