جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ

   

خرطوم : جنوبی سوڈان میں فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی سوڈانی فوج کا طیارہ ملک کے شمال میں واقع یدا کے علاقے میں کسی نامعلوم وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔جب کہ فوجی اہلکاروں سمیت عملے کے 7 افراد میں سے 5 کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا، تاہم اس حادثے میں جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے بیشتر حصے میں آگ لگ گئی ہوئی ہے اور طیارہ اور جل کر خاکستر ہو ہوچکا ہے۔
جاپان میں کیمیائی مادہ سے
لدا ٹینکر غرقاب
ٹوکیو : جاپان کے مغربی ساحلوں کے کھلے سمندر میں کیمیائی مادہ لدے ہونے والا ٹینکر غرقاب ہو گیا ، جس کے بعد عملے کے 5 ارکان کی تلاش کی جا رہی ہے۔سرکاری ٹیلی ویژن این ایچ کے کے مطابق، جنوبی کوریا پرچم بردار کیمیکل ٹینکر مغربی صوبے کے شہر شیمونوسیکی کے کھلے سمندر میں تیز آندھی اوربلند لہروں کی وجہ سے اُلٹ گیا۔