جنوبی فرانس میں خنجر کے حملے میں دو افراد ہلاک

   

پیرس 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی فرانس میں خنجر کے ایک حملے میں کم از کم دو افراد کے ہلاک اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کے محکمے نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز چار اپریل کو پیش آئے اس واقعہ میں مشتبہ طور پر ایک سوڈانی نژاد شہری ملوث ہے۔ مزید یہ کہ اس کے گھر کی تلاشی کے دوران مذہبی مواد برآمد ہوا ہے، جس میں مصنف نے ’کافروں‘ کے ملک میں رہنے کے حوالے سے شکایات کی ہیں۔ پولیس ریکارڈ میں اس سے قبل مشتبہ حملہ آور کے بارے میں کوئی معلومات درج نہیں تھیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔