فلپائن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے جنوبی حصوں بشمول ڈاواؤ شہر اور اْس کے گرد و نواح میں آج اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی۔ بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈاواؤ شہر سے جنوب مغرب کی سمت چھپن کلومیٹر کی دوری پر ترپن کلو میٹر زیر زمین تھا۔ ابھی تک جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ منیلا حکومت کے مطابق ممکنہ امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔