جنوبی کشمیر میں تصادم، دو عسکریت پسند بشمول لشکر طیبہ کا مقامی جنگجو ہلاک

   

سرینگر8اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے کاونی اونتی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں دو عسکریت پسند بشمول لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی جنگجو مارا گیا ہے ۔مہلوک جنگجو کی شناخت اونتی پورہ کے رہنے والے اُفید فاروق لون عرف ابو مسلم کے طور پر ظاہر کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کاونی اونتی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ میں پیر کی شام دیر گئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا:’تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا‘۔