سیول : جنوبی کوریا میں گرمی کی لہر سے اموات کی تعداد 23 ہو گئی۔یونہاپ خبر ایجنسی کی آگ بجھانے والے دفتر کے حکام کے بیان پر مبنی خبر میں لکھا ہے کہ ملک بھر میں موسمی معمول سے تجاوز کرنے والا درجہ حرارت معمولات زندگی کوبری طرح متاثر کر رہا ہے۔ملک میں شدید گرمی سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی جو 2022 میں گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔دریں اثنا، سیول حکومت کا گرمی کی لہر کی بلند ترین سطح کا انتباہ اپنی “سنگین” سطح پر برقرار ہے۔ملک میں سال 2019 کے بعد پہلی بار”سنگین” سطح کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔29 اور 30 جولائی کو جنوبی کوریا میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث 17 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، 73 افراد نے سن اسٹروک کی شکایت کے ساتھ ہسپتالوں سے رجوع کیا تھا۔