جنوبی کوریا میں سیئول کے لاپتہ میئر کی نعش دستیاب

,

   

سیئول ۔جنوبی کوریا میں جمعرات کو سیئول کے میئر کے لاپتہ ہونے کی ان کی بیٹی کی جانب سے دی گئی اطلاع کے بعد پولیس انہیں تلاش کررہی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میئر کی بیٹی نے اپنے 64 سالہ والد پارک وان سان کے لاپتہ ہونے کی کل اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ڈرون اور تلاش کرنے والے کتوں کی مدد سے پولیس انہیں تلاش کیا ۔ اس نے بتایا کہ اس کے والد چار پانچ گھنٹے سے باہر ہیں اور ان کا فون بھی بند ہے۔پولیس کو شمالی سیئول کے ماؤنٹ بگاگ میں آج ان کی نعش دستیاب ہوئی جہاں تلاشی کے دوران ان کے فون کے سگنلس آخری مرتبہ ملے تھے۔