جنوبی کوریا میں گوگل کمپنی کو کئی ملین کا جرمانہ

   

سیول: امریکی انٹرنیٹ کمپنی گوگل پر جنوبی کوریا میں کئی ملین یورو کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کی جانب سے تقریبا 150 ملین یورو کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ گوگل نے آپریٹنگ سسٹم اور ایپس کی مارکیٹ میں اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق گوگل گروپ نے اسمارٹ فون مینوفیکچررز کو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ورڑن انسٹال کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ علاوہ ازیں جنوبی کوریا نے گزشتہ روز ایک ایسا نیا قانون متعارف کروایا تھا، جس کا مقصد ایپس اور گیموں کی دنیا میں اس کی اجارہ داری کو کم کرنا ہے۔