جنوبی کوریا کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4212ہوگئی

   

سیول، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 476 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 4،212 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے پیر کو کہا کہ اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے ۔ صحت مرکز نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 476 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس میں سے سب سے زیادہ 377 کیس دائیگو میں درج کئے گئے ہیں۔اس کے پیش نظر حکومت نے ہفتہ کو اس کے خطرہ کے انتباہ کی سطح ’اورنج‘ سے ’ریڈ‘کر دیا تھا۔