جنوبی کوریا کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

   

سیول ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے کوہستانی علاقہ میں لگی جنگل کی آگ میں آتش فرو عملہ نے کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ جنوبی کوریا کا یہ وہی علاقہ ہے جہاں 2018ء میں سرمائی اولمپکس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ آگ کی وجہ سے 120 مکانات خاکستر ہوگئے جسکے بعد ہزاروں افراد کو وہاں سے نقل مکانی کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ اب تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جمعرات کی شب کو ایک ٹرانسفارمر سے نکلی چنگاری نے بھیانک آگ کی صورت اختیار کرلی جو کوہستانی علاقہ میں ایک ریسارٹ کے قریب واقع تھا۔