سیئول : جنوبی کوریا نے اپنے بینکوں میں منجمد کیے گئے ایران کے اربوں ڈالر میں سے ‘ایک حصہ’ جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔جنوبی کوریا نے تہران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے عرصے سے اپنے بینکوں میں ایران کے اربوں ڈالر منجمد کر رکھے ہیں۔ایران کے سنٹرل بینک نے کہا کہ تہران میں جنوبی کوریا کے سفیر نے سفارتخانے میں ایک اجلاس میں نئی پیشرفت کا اعلان کیا۔اجلاس میں وسائل کو مطلوبہ مقامات پر کس طرح منتقل کیا جائے اور مرکزی بینک کے وسائل کے حجم سے متعلق ضروری معاہدے بھی کیے گئے۔وزیر خارجہ ایران جواد ظریف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جنوبی کوریا میں ایران کے فنڈز تقریباً 10 ارب ڈالرس تھے۔