ماسکو۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے سینئر سلامتی اہلکار کرونا وائرس ‘کووڈ۔19’ وبا او دیگر سلامتی کے مسائل پر 13 مئی کوآن لائن بات چیت کریں گے ۔ میڈیا نے جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کے حوالے سے رپورٹ دی۔یونہاپ خبررساں ایجنسی کے مطابق تینوں ممالک کے نمائندے کروناوائرس کے خلاف لڑائی، شمالی کوریا کونیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے اور آبنائے کوریا میں امن کے سلسلے میں بات چیت کرینگے۔ پہلے یہ بات چیت جاپان میں ہونے والی تھی لیکن عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ اسے آن لائن شکل دی گئی ہے ۔