جنوبی کوریامیں تیل بردارجہاز میں آتشزدگی، 9 افراد زخمی

   

Ferty9 Clinic

سیول ۔29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا میں تیل بردار جہاز میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ، قریب موجود دوسرا جہاز بھی آگ کی لپیٹ میں آگیاٹرمینل پر موجود 9 افراد زخمی ہوگئے۔جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر تیل بردار جہازوں میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا ، جہازوں میں آگ لگنے سے گہرے سیاہ دھویں کے بادل فضا میں کئی فٹ تک بلند ہوگئے۔دونوں جہازوں میں سوار عملے کے 30 سے زائد افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔