جنوبی ہندوستان بی جے پی سے مکت ہوگیا:بھوپیش بگھیل

   

دہرادون : کو کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی نے ’کانگریس مکت بھارت‘ کی بات کی ہے لیکن پارٹی خود اب جنوبی ہندوستان سے مکت ہوگئی ہے ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ پہلے ہم نے ہماچل پردیش جیتا، اور پھر کرناٹک جیتا۔ وہ ’کانگریس مکت بھارت‘ کی بات کرتے تھے لیکن اب جنوبی ہندوستان ‘بی جے پی مکت’ ہوگیا ہے۔ انہوں نے نتائج کو وزیراعظم کی شکست قرار دیا۔کرناٹک کے انتخابی نتائج ہماری توقعات کے مطابق ہیں۔ وزیر اعظم نے خود کو سامنے رکھ کر ووٹ مانگے۔ تو یہ پی ایم مودی کی شکست ہے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھی کانگریس کی جیت کی تعریف کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی ارکان اسمبلی کے ساتھ ’’ڈیل کرنے کی کوشش کرے گی لیکن یہ یقینی ہے کہ کانگریس کرناٹک میں حکومت بنائے گی۔صدر کانگریس کھرگے نے بھی یہی بات کہی۔