جنوبی یمن میں ایک جزیرے پر علیحدگی پسندوں کا قبضہ

   

صنعاء ۔ جنوبی یمن کی آزادی کیلئے سرگرم علیحدگی پسندوں نے سقطری جزیرے پر قبضہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ جزیرہ صدر منصور ہادی کی حامی فورسز کے قبضے میں تھا، تاہم علیحدگی پسندوں نے اس پر قبضہ کر کے اسے خودمختار بنا دیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد علیحدگی پسند جنوبی ٹرانزیشنل کونسل اور صدر منصور ہادی کے درمیان خلیج اور بڑھ گئی ہے۔ اپریل میں جنوبی یمن کی آزادی کیلئے مسلح جدوجہد میں مصروف اس کونسل نے الزام عائد کیا تھا کہ منصور ہادی کی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہی ہے۔