جنوری سے اے ٹی ایم سے کیاش نکالنے کے چارجس میں اضافہ

   

ممبئی : تمام پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر بینک کے کسٹمرس جن کے پاس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈس ہیں ، انہیں آئندہ ہفتہ اے ٹی ایم لین دین کے معاملہ میں بڑی تبدیلی اور چارجس میں اضافہ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ موجودہ طور پر ماہانہ مفت حد ختم ہوجانے کے بعد ہر ٹرانزکشن پر کسٹمر کو 20 روپئے ادا کرنا پڑتا ہے جو بڑھ کر 21 روپئے فی ٹرانزکشن ہوجائے گا ۔ اے ٹی ایم کے استعمال کی حد میں بھی تبدیلی متوقع ہے ۔