حیدرآباد 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایک بڑی یوروپین اینڈ اسٹار الائنس ممبر ایر لائن ، لوفتھانسا کی جانب سے 16 جنوری 2024 کو فرینکفرٹ تا حیدرآباد راست پرواز شروع کی جائیگی ۔ اس طیارہ میں 26 بزنس کلاس ، 21 پریمیم اکانومی اور 247 اکانومی کلاس سیٹس ہونگی ۔ حیدرآباد کیلئے یہ افتتاحی فلائٹ فرینکفرٹ سے 10 بجے دن روانہ ہوگی اور مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے حیدرآباد پہنچے گی ۔