جنونی شخص نے بیوی۔ بیٹی کو ہلاک اور چار بچیوں کو زخمی کیا

   

قاہرہ: مصری شہری عبدالمولی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنی اہلیہ اور ایک بیٹی کو گردن پر چاقو سے وار کرکے ہلاک جبکہ چار بچیوں کو شدید زخمی کردیا۔قاہرہ کے الجیزہ علاقے میں اس انسا نیت سوز جرم سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی فورس نے واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جوا سکریپ کا کام کرتا ہے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ’مولی‘ نامی مصری شہری نے جو حال میں جیل سے رہا ہوا ہے اپنی اہلیہ رانیا اور نو سالہ بیٹی جنا عبدالمولی کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر چار کو بھی ذبح کرنے کی کوشش کی۔چاروں بچیاں ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ان کی گردن پر زخم آئے ہیں۔