جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا: اپنی پارٹی

   

سری نگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل در آمد کے فیصلے کو ایک بہت بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ایل او سی کے آر پار جموں وکشمیر کے لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔بتادیں کہ ہندوستان اور پاکستان نے ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت کے دوران لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اس سے متصل سبھی سیکٹروں میں 24 اور 25 فروری کی شب سے جنگ بندی اور دیگر سمجھوتوں پر عمل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر ظفر اقبال منہاس نے جمعے کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی پر عمل در آمد کا فیصلہ ایک بہت ہی بڑا قدم ہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔