واشنگٹن :8 اپریل ( یو این آئی )چہارشنبہ کو مارکیٹ کھلنے پر تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک برینٹ فیوچرز14.51 ڈالر یا 13.3 فیصد گر کر 94.76 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ اور آبنائے ہرمز بند ہونے کے نتیجے میں مارچ میں تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔دوسری جانب جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت عالمی بازارِ حصص میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشرقٰ وسطی کی مارکیٹس مثبت ٹرینڈ کے ساتھ کھلی ہیں اور اب سے کچھ دیر پہلے دبئی کی سٹاک مارکیٹ میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بلومبرگ کے مطابق دسمبر 2014 کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔توانائی کے ماہر ٹونی سیمور نے آبنائے ہرمز کھلنے کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہیں اور مستقل طور پر اس کے کھلنے کی راہ ہموار ہو گی۔خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب ایران پر تباہ کن حملے شروع کرنے کی دھمکیوں کی ڈیڈ لائن سے تقریبا دو گھنٹے پہلے جنگ بندی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔امریکہ اور ایران دونوں دو ہفتے کے لیے جنگ بندی کی پاکستانی تجویز پر رضامند ہو گئے۔ٹرمپ کا کہنا تھا ’فوری جنگ بندی باہمی ہو گی۔ ہمیں ایران کی طرف سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے جو ہمارے خیال میں مذاکرات کی عملی بنیاد ہے۔‘انہوں نے مزید کہا ’ فوری جنگ بندی کا معاہدہ ایران کے آبنائے ہرمز کو مکمل اور فوری کھولنے کے معاہدے پر منحصر ہے۔S/W
امریکہ۔ ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع
تہران : 8اپریل ( ایجنسیز ) امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق رائے کے بعد آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے۔میری ٹائم مانیٹر میرین ٹریفک کے مطابق ایران امریکہ جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے 2 جہاز گزرے، آبنائے ہرمز سیگزرنے والیجہاز یونان اور لائبیریا کے ہیں۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پڈاپسٹ میں ایک سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ایران سے متعلق اچھی پیشرفت ہوئی ہیں، امریکہ اور اتحادیوں نے ایران پرحملے روکنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ایران بھی آنبائے ہرمز کھولنے پر راضی ہو گیا ہے۔، صدر ٹرمپ جنگ کے پرامن حل کے لیے کام جاری رکھیں گے۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا ایران میں کچھ لوگوں نے جنگ بندی کو سراہا۔S/W