تہران ۔ 11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ امریکہ کا جنگی جنون ’’ناکام ہوچکا ہے‘‘ ایران امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کی برطرفی کا جشن منارہا ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے امریکی انتظامیہ کے اس بیان کو مسترد کردیا کہ وہ صدر ٹرمپ سے ملنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہم پر اعظم ترین دباؤ ڈال کر دیکھ لیا اور ہماری قوت مزاحمت کا بھی اس کو تجربہ ہوگیا۔ انہوںنے کہا کہ معاشی تحدیدات کی امریکی مہم ناکام ہوچکی ہے۔ ایران نے اس کا پوری سختی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔
