جنگاؤں میں 6 اکٹوبر کو جلسہ میلادالنبیﷺ

   

جناب عامر علی خان سرپرستی ، جناب محمد مجیب الرحمن صدارت کریں گے

جنگاؤں /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگاؤں میں مومن یوتھ چیارٹیبل ٹرسٹ صدر محمد رافع متین ایڈوکیٹ ، محمد شاہنواز ، طارق الہی دبیر ، آصف اشونے بتایا کہ 6اکٹوبر بروز جمعہ کو بعد نماز مغرب ایکمینار چوراستہ گرنی گڈہ جنگاؤں پر جلسہ میلادالنبی ﷺ و نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کی سرپرستی جناب عامرعلی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ صدارت جناب محمد مجیب الرحمن سکریٹری / کرسپانڈنٹ رحمن بی ایڈ کالج جنگاؤں کریں گے ۔ جبکہ کنوینر پروگرام محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ہوں گے ۔ مہمانان خصوصی مفتی محمد ذکریا ناظم مدرسہ المہد العالی اسلامی ورنگل ، ڈاکٹر انیس صدیقی ورنگل ہوں گے ۔ مہمانان اعزازی مولانا محمد عبدالحفیظ قاسمی صدر جمعیتہ العلماء جنگاؤں مولانا شاکر حسین امام و خطیب جامع مسجد جنگاؤں ، مولانا ذاکر حسین امام و خطیب مسجد عزیزیہ جناب خالد سعید ناظم جماعت اسلامی ہند جنگاؤں محمد ادریس میمن جے کے ایس قائد ، مولانا فصیح الاسلام امام و خطیب مدینہ مسجد مولانا عبدالرحمن ناظم مدرسہ کاشف العلوم جنگاؤں ہوں گے ۔ شعراء کرام ڈاکٹر نعیم سلیم حیدرآباد ، شاخ انور عادل آباد، امجد سلیم امجد کریم نگر ، اقبال درد ورنگل ، وحید گلشن ورنگل ، ناصر واحدی ورنگل ، حامد حسین حامد ورنگل کے علاوہ میزبان شاعر ڈاکٹر رحیم رامیش اس نعتیہ مشاعرہ میں نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ بعد جلسہ میلادالنبی ﷺ نعتیہ مشاعرہ ہوگا ۔ اس کے بعد یک مینار مکہ مسجد پر عشاء کی نماز 10 بجے ہوگی ۔ اس کے بعد تمام حاضرین کیلئے طعام کا انتظام رہے گا ۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و کنوینر پروگرام نے تمام مسلمانان جنگاؤں سے درخواست کی کہ جلسہ میلادالنبی ﷺ و نعتیہ مشاعرہ میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے حضور ﷺ سے سچی محبت و عقیدت کا ثبوت دیکر کامیاب بنائیں ۔