جنگلاتی آگ نے آسٹریلیائی معیشت کو متاثر نہیں کیا

   

سڈنی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ جنگلاتی آگ سے ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار متاثر نہیں ہوئی ہے۔ آسٹریلیائی مرکزی بینک کے سربراہ نے ملکی اقتصادی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال چین میں جنم لینے والے کورونا وائرس کے معاشی اثرات بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے بقول آتشزدگی سے اقتصادی شرح پیداوار 0.2 فیصد سست ضرور ہوئی ہے۔ گزشتہ برس ستمبر سے یہ آگ ابھی بھی کئی مقامات پر لگی ہوئی ہے۔ اب تک اس آگ سے 33 افراد جھلس کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوب مشرقی آسٹریلیا کا انتہائی وسیع رقبہ آگ نے جلا کر خاک کر دیا ہے۔