کاغذ نگر کے کسانوں کی چیف منسٹر کی دہلیز تک پدیاترا
کاغذنگر9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موجود چنتلا مانے پلی منڈل کے دمدا گاؤں(,Dimda village) سے نوجوان کسان تروپتی کے زیر نگرانی میں مرد و خواتین کسانوں نے پوڑو بھومی مسائل کی یکسوئی اور چیف منسٹر کی دہلیز حیدراباد تک لگ بھگ 380 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے پیدل یاترا کا آغاز کیا، تفصیلات کے مطابق دمدہ گاؤں سے پوڈو بھومی کسانوں کی جانب سے حیدراباد تک پیدل یاترا کا اغاز کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوان کسان تروپتی نے سیاست نیوز کو بتایا کہ دمدا گاؤں سے حیدرآباد تک لگ بھگ 380 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل یاترا کے ذریعے طے کرتے ہوئے تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات اور کسانوں کی پوڈو بھومی سے متعلق نمائندگی کرنے کے لیے پیدل یاترا کا آغاز کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جنگل کے جانوروں کی حفاظت کے لیے لاکھوں روپے بجٹ کی منظوری کی جا رہی ہے, تاکہ جنگل اور جانور کی حفاظت ہو سکے۔ لیکن کسانوں کو اراضی سے اور جنگل کے علاقے سے بے دخل کرتے ہوئے کسانوں کو بے روزگار اور بے گھر کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لیے ریاستی حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کسانوں کے قبضے میں موجود پوڈو بھومی اراضی جو کہ گزشتہ 40 تا 50 سالوں سے کاشت کی جا رہی ہے۔ لیکن فارسٹ محکمہ کی جانب سے کسانوں کے قبضے میں موجود اراضی کو واپس لیتے ہوئے کسانوں کو بے اراضی کیا جا رہا ہے۔ اس لیے چیف منسٹر سے ملاقات کر کے پوڈو بھومی سے متعلق تفصیلی واقفیت کے لیے پیدل یاترا کی جا رہی ہے۔ تاکہ مقامی کسانوں کے ساتھ انصاف ہو سکے۔ انہوں نے اس جدوجہد کو مسائل حل ہونے تک جاری رکھنے کا عہد کیا۔