جنیفرلارسن امریکی قونصل جنرل حیدرآباد مقرر

   


آئندہ ہفتہ عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گی
حیدرآباد۔6۔ستمبر۔(سیاست نیوز) امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد کے عہدہ پر نئی سفیر محترمہ جنیفر لارسن آئندہ ہفتہ شہر حیدرآباد میں اپنی نئی ذمہ داریوں کو سنبھالیں گی۔ مسٹر جوئیل ریفمین سابق امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد نے اپنی روانگی سے قبل اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ان کی جانشین کے طور پر محترمہ جنیفرلارسن ستمبر میں اپنی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کریں گی ۔ محترمہ جنیفر لارسن امریکی سفارتی عہدیدارکی حیثیت سے یروشلم‘ لبنان‘ لیبیاء‘ سوڈان‘ فرانس ‘ پاکستان کے علاوہ ہندستان میں طویل مدت تک خدمات انجام دے چکی ہیں اور وہ سال 2020کے دوران امریکی قونصل خانہ ممبئی میں کارگذار قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ امریکی قونصل خانہ حیدرآباد میں نئے قونصل جنرل کے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد ان کے دور میں کئی اہم امور انجام دیئے جانے ہیں جن میں قونصل خانہ کی پائیگاہ پیالس سے نئی عمارت واقع فینانشل ڈسٹرکٹ منتقلی بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق محترمہ جنیفر لارسن نگران ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری فار انڈیا کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں اور ہندستان میں طویل وقت گذارنے کے سبب وہ ہندستانی تہذیب و تمدن سے واقف ہیں ۔ مسز جنیفر لارسن 2016تا2020کے دوران امریکی قونصل خانہ ممبئی میں ڈپٹی پرنسپل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ انگریزی کے علاوہ عربی ‘ ہسپانوی اور فرانسیسی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ م