واشنٹگن :امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر باراک اوباما سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دی ہل نامی اخبار نے قریبی ذرائع کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ بائیڈن نے سابق صدر اوباما سے سال 2024 کے انتخابات سے متعلق اپنے ارادے ظاہر کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے ان انتخابات میں دوسری بار صدارتی امیدوار بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی اگلے انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کی تیاریوں میں ہیں جبکہ جزوی عوامی مقبولیت کے باوجود جو بائیڈن ٹرمپ کو ہرانے کا خیال رکھتے ہیں۔