واشنگٹن : امریکہ میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم اومی کرون کے تیز رفتار پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ وائٹ ہاؤس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بوسٹر ڈوز لگوا لی جائے تو اومیکرون کے خلاف تحفظ بہت بہتر ہو جاتا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق شہریوں کے لیے 500 ملین مفت کورونا ٹیسٹ فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مسلح افواج کے اہلکار ہسپتالوں میں معاونت کریں گے تاکہ ویکسینیشن مہم کی رفتار بڑھائی جا سکے۔