جو خاندان نہیں چلا سکتے وہ ریاست چلانے کا خواب دیکھ رہے ہیں: سواتنتر دیو

   

لکھنؤ: بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے سماج وادی پارٹی کی پچھلی حکومت میں دہشت اور خوف کے راج اور موجودہ یوگی حکومت میں گڈ گورننس کی دلیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں ’سیفئی خاندان‘ کی حکومت دیکھ چکے عوام اپنے خاندان کو سنبھالنے میں ناکام رہنے والے ایس پی سپریمو اکھیلیش یادو کے پھر سے اقتدار میں آنے کے خواب کو پورا نہیں ہونے دیں گے ۔