جوالا گٹہ شادی کی سالگرہ کے دن ماں بن گئیں

   

چنئی : ہندوستانی سابق بیڈمنٹن اسٹارجوالا گٹہ ماں بن گئیں۔ انہوں نے ایک لڑکی کو جنم دیا ہے۔ یہ جوالا گٹہ کے لیے خوشی کا دوہرا موقع ہے کیونکہ جس دن وہ ماں بنی وہ ان کی شادی کی سالگرہ بھی ہے۔ جوالہ گٹا نے 22 اپریل 2021 کو تامل اداکار وشنو وشال سے شادی کی تھی اور اب 22 اپریل2025 کو انہوں نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ جوالا گٹہ کا نام سابق کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کے ساتھ بھی جوڑاگیا تھا ۔ جوالا گٹہ کے ماں بننے کی خبر ان کے شوہر وشنو ونودکے انسٹاگرام پوسٹ سے آئی۔ انہوں نے پوسٹ میں لڑکی کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں یہ تحفہ ہماری شادی کی چوتھی سالگرہ پر ملا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں اپنے بیٹے آریان کا بھی ذکرکیا۔ آرین وشنو وشال کی پہلی بیوی سے ہیں۔ وشنو وشال کی پہلی بیوی رجنی نٹراج ایک فلم پروڈیوسر ہیں، جن کے ساتھ سال 2018 میں ان کی طلاق ہوئی۔ جوالا گٹہ وشنو وشال کی دوسری بیوی ہیں۔2019 سے ایک دوسرے سے محبت کرنے کے بعد، دونوں نے 2021 میں شادی کی، جس کے بعد اب ان کی ایک بیٹی ہے۔ بیڈمنٹن کورٹ پر اپنے شاندار کھیل کے علاوہ جوالہ گٹا اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہی ہیں۔ جوالا کا نام سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے۔ ان کی محبت کی خبریں میڈیا میں بڑے پیمانے پر شائع ہوئیں۔ تاہم ان دونوں نے مسلسل اس کی تردید کی اور ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔ ان کے مطابق وہ صرف اچھے دوست تھے۔جوالا نے بیڈمنٹن کھلاڑی چیتن آنند سے شادی کی تھی تاہم وہ شادی جو 2005 میں ہوئی تھی 2011 میں ٹوٹ گئی۔