ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان کے گانے چلیا کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ۔جنوبی ہند کے ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں ہیں۔ حال ہی میں فلم جوان کا پہلا گانا زندہ بندہ ریلیز ہواتھا۔ اب جوان کے گانے چلیا کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے ۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان اور نین تارا کی کیمسٹری دیکھی جا رہی ہے ۔ دونوں کو شپ پر رومانٹک ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ایٹلی کی طرف سے ہدایت کردہ، ‘جوان’ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پریزنٹیشن ہے ، جسے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے اور گورو ورما کے تعاون سے پروڈیوس کیا گیا ہے ۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔