واشنگٹن : امریکی صدرجوبائیڈن کی انتخابی مہم میں سابق صدوربھی شامل ہوگئے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق نیو یارک میں انتخابی مہم کے لئے فنڈ ریزنگ میں اوباما اور کلنٹن نے حصہ لیا، فنڈ ریزنگ کی تقریب میں انتخابی مہم کے لیے26ملن ڈالرز جمع کیے گے۔ سابق صدر و اوباما اورکلنٹن نے کہا کہ عوام جوبائیڈن کودوبارہ صدرمنتخب کرائیں۔ بائیڈن کے فنڈ ریزنگ ڈنر پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ بائیڈن کو متوسط طبقے کے بجائے ارب پتی افراد کی حمایت حاصل ہے۔