جوبائیڈن کی واشنگٹن پرائمری میں کامیابی

   

واشنگٹن ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) واشنگٹن میں امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیابی حاصل کرلی جو امریکی میڈیا کے مطابق ایک بہت بڑی کامیابی ہے جہاں یہ بھی کہا جارہا ہیکہ وہ اپنے سیاسی حریف برنی سینڈرس پر مزید سبقت حاصل کرسکتے ہیں۔ جوبائیڈن کو 37.9 فیصد ووٹس حاصل ہوئے اور برنی سینڈرس کو 36.4 فیصد ووٹس حاصل ہوئے۔

عدنان الظروفی عراق کے
نئے نامزد وزیراعظم
بغداد، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صدر برہام صالح نے منگل کو مسٹر عدنان الظروفی کو نیا نامزد وزیراعظم مقرر کیا ہے ۔مسٹر الظروفی ملک میں عبوری حکومت تشکیل دیں گے ۔ ان کی تقرری سابق نامزد وزیراعظم محمد علاوی کے ذریعہ اپنی امیدواری واپس لئے جانے کے دو ہفتے سے زیادہ کی مدت کے بعد کی گئی ہے ۔ مسٹر علاوی نے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنی مخالفت کے بعد امیدواری واپس لے لی تھی۔انطروفی قبل ازیں نجف کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔