حیدرآباد۔ 9 اکتوبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے آر ایم پی ڈاکٹر کی بیوی کے قتل کیس کو حل کرلیا۔ انسپکٹر پولیس جوبلی ہلز کے وینکٹیشورا ریڈی نے بتایا کہ سدھارانی کے قتل کیس میں ملوث 34 سالہ شیخ جاوید عرف جاود خاں عرف علی ساکن ودیا نگر متوطن قاضی پیٹ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جوبلی ہلز پولیس نے ایک کارروائی میں شیخ جاوید کو چنگی چرلہ علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ جاوید اور سدھارانی کے درمیان رقمی لین دین کا معاملہ تھا۔ سال 2022 سے قاتل اور مقتول ایک دوسرے کو پہچانتے تھے۔ سدھارانی نے جاوید کی رقم واپس کرنے سے انکار کردیا تھا اور تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار روپے رقم کیلئے دونوں میں تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔ سدھارانی نے جاوید کو جھوٹے مقدمات میں پھانسنے کی دھمکیاں دی تھیں اور چار افراد سے جاوید پر حملہ کروایا تھا جس کے بعد جاوید نے بدلہ لینے کی ٹھانی ۔ع
اور یوسف گوڑہ پہنچ کر 30 ستمبر کو سدھارانی کا قتل کردیا۔ ع