جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی ‘ ملزمین کو ضمانت نہیں ملی

   

حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس کے 4 کم عمر ملزمین کی درخواست ضمانت کو جونیل جسٹس بورڈ نے مسترد کردیا۔ استغاثہ نے عدالت کو یہ واقف کروایا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید کارروائی زیر دوراں ہے۔ ملزمین کے وکلاء نے درخواست ضمانت داخل کرکے استدعا کی کہ ملزمین کم عمر ہیں۔ لیکن درخواست ضمانت پر استغاثہ نے مخالفت کی اور عدالت کو واقف کروایا کہ کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا معاملہ سنگین ہے اور بادی النظر ملزمین ملوث ہیں۔ استغاثہ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں بتایا کہ تمام ملزمین نے اجتماعی عصمت ریزی کی ہے۔ استغاثہ نے ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ ملزمین کی شناختی پریڈ زیر التواء ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اگر ملزمین کو ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے تو وہ متاثرہ لڑکی اور دیگر گواہان پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ۔ جونیل جسٹس بورڈ نے منگل کو درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر چہارشنبہ تک فیصلہ محفوظ کردیا تھا اور آج درخواست مسترد کردیا ۔ ایک اور کم عمر ملزم کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ 18 مئی کو کم عمر لڑکی کی 6 ملزمین بشمول 5 کم عمر لڑکوں نے مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی تھی جس پر پولیس نے سعد الدین ملک و دیگر کو گرفتار کیا تھا۔ب