حیدرآباد20 جون (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس میں 6 ملزمین کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے اسے 22 جون کیلئے محفوظ کردیا۔ گرفتاری کے بعد سے اب تک تمام ملزمین بشمول پانچ کم عمر لڑکے بچوں کی جیل میں قید ہیں اور ان کی رہائی کیلئے وکلاء نے عدالت میں زبردست پیروی کی اور رہائی کی درخواست کی۔ درخواست پر بحث کے بعد جج نے فیصلہ چہارشنبہ تک محفوظ کردیا۔ واضح رہے کہ جوبلی ہلز میں کم عمر لڑکی کی 6 نوجوانوں نے عصمت ریزی کی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔