جوبلی ہلز اسمبلی حدود میں سرکاری دفاتر و اسکولوں کو 11 نومبر کو تعطیل

   

حیدرآباد 17 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے جوبلی ہلز ضمنی چناؤ کے ضمن میں 11 نومبر کو حلقہ کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ حلقہ میں رائے دہی کے پیش نظر وہاں کے دفاتر اور تعلیمی اداروں کو تعطیل کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بااجرت تعطیل رہے گی۔ جی او آر ٹی 1448 جاری کیا گیا ۔ حکومت نے جوبلی ہلز ووٹر ملازمین کو رخصت اتفاقی منظور کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ ووٹ ڈال سکیں۔1