جوبلی ہلز انتخابات ، راجا ملا سدیشور کی انتخابی مہم

   

شمس آباد 9 نومبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر راچاملا سدیشور راجیو گاندھی پنچایت راج سنگھٹن ریاستی صدر نے پیدل دورہ کرتے ہوئے گھر گھر پہونچ کر عوام سے ملاقات کی اور کانگریس کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی۔ سدیشور نے کہاکہ بی آر ایس نے اپنے دور میں جوبلی ہلز علاقہ کو نظرانداز کردیا تھا اور ضمنی انتخابات میں بڑے وعدے کررہے ہیں لیکن عوام ان کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے۔ بی جے پی صرف نفرت پھیلاتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ جوبلی ہلز میں بی جے پی امیدوار کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔ سدیشور نے کہاکہ ترقی کا دوسرا نام کانگریس ہے۔ کانگریس کے ذریعہ ہی یہاں ترقی ہوگی۔ کانگریس اقتدار پر آنے کے بعد ہی 200 یونٹ برقی مفت سربراہ کیا جارہی ہے۔ 500 روپئے میں گیاس سیلنڈر، خواتین کو مفت بس سفر، خواتین گروپس کو بلا سودی قرض کے علاوہ دیگر کئی فلاحی کام انجام دیئے گئے ہیں۔ نوین یادو کی کامیابی کے بعد جوبلی ہلز حلقہ میں مزید ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی آر ایس اور بی جے پی کے دھوکہ میں نہ آئیں اور کانگریس کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ (ش)