حیدرآباد 6 فروری (سیاست نیوز) شہر کے پاس علاقہ جوبلی ہلز میں پیش آئی ایک سنسنی خیز وادات میں نیپال سے تعلق رکھنے والی سارقین کی ٹولی نے اپارٹمنٹ کے واچ مین کو بیہوش کرکے طلائی زیورات کا سرقہ کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن حدود کے ننداگری ہلز علاقہ میں نیپالی گینگ کی جانب سے سرقہ کی واردات پیش آئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین نے ایک مکان کے واچ مین کو کولڈ ڈرنک میں نشہ آور دوا ملاکر پلائی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا جس کے بعد ملزمین گھر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود لاکر کو توڑتے ہوئے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ واچ مین ہوش میں آنے کے بعد سرقہ ہونے کا پتہ لگایا اور اُس نے وہاں کے مقیم افراد کو اِس کی اطلاع دی جس پر پولیس جوبلی ہلز میں شکایت درج کرائی۔ کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک ٹیم نندی گری ہلز پہونچ کر سراغ رسانی دستہ (کلوز ٹیم) کو طلب کرلیا اور وہاں سے شواہد اکٹھا کئے۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اس سرقہ کے پس پردہ وہاں کے سابق نیپالی گھریلو ملازم بھون کی کارستانی جس نے اپارٹمنٹ کے متعلق تمام جانکاری رکھنے کے بعد اُس فلیٹ کو اپنا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا فٹیج بھی حاصل کیا ہے۔ پولیس جوبلی ہلز نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مسروقہ طلائی زیورات کی قیمت 20لاکھ بتائی جاتی ہے۔ب