کے سی آر، و نرملا سیتارامن اور کئی قائدین بھی شامل
حیدرآباد۔ 8 نومبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کی انتخابی مہم اتوار کو ختم ہو رہی ہے۔ مختلف جماعتوں کے اسٹار کیمپنرس میں بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر، رکن اسمبلی ڈی ناگیندر، مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن، راجستھان کے چیف منسٹر بھجن لال شرما، بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ، پورن دیشوری کے علاوہ دوسرے قائدین نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ انتخابی مہم کے لئے کانگریس، بی آر ایس اور بی جے پی کی جانب سے 60، 60، 60 اسٹار کیمپنرس کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان میں کئی اسٹار کیمپنرس نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے رائے دہندوں کو راغب کرنے کے لئے کئی وعدے کئے اور ساتھ ہی ایک دوسرے کو تنقیدوں کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ 11 نومبر کو رائے دہی مقرر ہے۔ 4,01,365 رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس میں 2,08,561 مرد رائے دہندے اور 1,92,779 خاتون رائے دہندے شامل ہیں۔ سارے حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں 407 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ایک پولنگ اسٹیشن میں کم از کم 986 ووٹرس شامل ہیں۔ 1200 سے زائد 11 پولنگ مراکز ہیں۔ سب سے کم 263 پولنگ اسٹیشن میں 540 ووٹرس ہیں۔ سب سے زیادہ 9 ویں نمبر پولنگ اسٹیشن میں 1233 ووٹرس ہیں۔ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں ہمیشہ رائے دہی کا تناسب 50 فیصد کے آس پاس رہا ہے۔ اس مرتبہ سیاسی جماعتوں اور سرکاری عہدیداروں کی جانب سے رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کرنے کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا گیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے رائے دہی کا تناسب بڑھانے کیلئے کئی جامع اور موثر اقدامات بھی کئے ہیں ،2