جولین اسانج کی جیل میں موت ہوسکتی ہے :جان شپٹن

   

ماسکو،9نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ویکی لیکس کے بانی جولین اسانجے کے والد جان شپٹن نے کہا کہ برطانیہ کی جیل میں بند ان کے بیٹے کی کبھی بھی موت ہوسکتی ہے کیونکہ انہیں ہر طرح کی اذیت دی جارہی ہے ۔مسٹر شپٹن نے جینیوا میں میڈیا سے کہاکہ جولین کو جنگی جرائم کی حقیقت کا انکشاف کرنے دی گئی نوسال کی سزا کے دوران جیل میں ہی مارا جاسکتا ہے ۔یہ ایک باپ کی مایوسی نہیں،یہ حقیقت ہے ۔مسٹر شپٹن نے بتایا کہ وہ دو دن پہلے جیل میں اسانج سے ملے ۔اگست میں جیل میں بیٹے سے ملنے کے بعد،مسٹر شپٹن نے کہا تھا کہ اس کا وزن کم ہوگیاتھا،وہ تنازعہ سے جوجھ رہے ہیں اور انہیں اذیت دی جارہی ہے ۔مختلف ماہرین نے کہا کہ اسانج کی صحت بگڑتی جارہی ہے ۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرنلس میلزر نے امریکہ، برطانیہ و سویڈن حکومتوں کے ذریعہ اسانج کو اذیت دیئے جانے کی سخت مذمت کی۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اسانج کو امریکی محکمہ جات سے انتہائی رازدارانہ اہمیت کے حامل پیغامات کا انٹرنیٹ کے ذریعہ سرقہ اور افشاء کئے جانے کے بعد سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلسل خودمسلط قید و روپوشی کے سبب ان کی صحت بری طرح بگڑچکی ہے جس پر ان کے خاندان نے گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے۔