جون پور: 50انڈے کھانے پر 2,000روپے کی شرط، 42انڈے پر نوجوان کی موت

,

   

جون پور (اترپردیش) : اترپردیش کے جون پور ضلع میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک دو آدمیوں نے شرط لگائی کہ 50ابلے ہوئی انڈے کھانے پر دو ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس شرط پوری کرنے کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 42سالہ سبھاش یادو اور اس کا دوست بی بی گنج مارکیٹ علاقہ میں انڈے کھارہے تھے۔

اسی دوران ان دونوں نے آپس میں شرط لگائی کہ جوکوئی بھی 50انڈے کھائے گا اس کو 2,000روپے کا انعام دیا جائیگا۔ سبھاش نے اس شرط کو قبول کرتے ہوئے انڈے کھانا شروع کردیا۔ اس نے مکمل 41انڈے کھائے جب اس نے 42واں انڈہ کھانے کے لئے اٹھایا اس مشتبہ حالت میں گر پڑا۔ مقامی افراد نے اسے فوری ضلعی ہاسپٹل لے گئے جہاں انہیں سنجے گاندھی پوسٹ گرائجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس لیجانے کی صلاح دی گئی جہاں وہ کچھ گھنٹوں میں فوت ہوگیا۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ سبھاش کی موت زیادہ مقدار میں انڈے کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ سبھاش کے گھر والے اس تعلق سے کچھ کہنے سے انکار کردیا۔