گلبرگہ : وزیر صحت کرناٹک مسٹر دی کے سدھاکر نے منگل کے دن جاری کردہ اپنے صحافتی بیان میںکہا ہے کہ جون کے مہینہ میں ریاست کرناٹک میں کورونا کی چوتھی لہراپنے عروج پر ہوگی ۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ ہے کہ بنگلور کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں کوروناکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا اس وائیریس سے بچنے کے لئے ہر ایک کو کورونا ویاکسین لینا ہوگا اور ماسک لگانا ہوگا۔ انھوں نے بتاا کہ اس وقت ریاست میں ابھی کرونا کے اتنے زیدہ مریض نہیں ہیں لیکن یہ تعداد دن بہ دن بڑھتی جائیگی ۔ اس ضمن میں لیبوریٹری کیرپورٹس کا انتظار چل رہا ہے۔ کورورنا کے ضمن میں بات کرتے ہوئے کرناٹک کے پرائیمری و سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے سبب طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ ریاست میں طلبا کی کلاسیس 16مئی سے شروع ہونے والی ہیں ۔اس معاملہ میں چیف منسٹر ایس آر بومائی نے کہا ہے کہ کرونا کے ضمن مین ٹاسک فورس رہنمایانہ خطوط کے ساتھ خدمات انجام دے گی ۔