جونپور:یکم اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع جونپور کے سرائے خواجہ علاقے میں پولیس نے کرائے کے مکان میں رہ رہے 14 بنگلہ دیشی شہری سمیت 16افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تمام افراد تبلیغ کے لئے نکلے ہوئے ہیں۔پولیس نے بدھ کو بتایا کہ مرکزی خفیہ محکمے سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے منگل کی دیر رات کیراکات کوتوالی کے ڈیہری کے رہنے والے مولانا مجیب عقیل کے مکان میں کرائے پر رہ رہے 14 بنگلہ دیشی شہریوں کے علاوہ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے رہنے والے دو افراد کو اپنی حراست میں لیا ہے ۔موصول اطلاع کے مطابق سبھی افراد کئی دنوں سے یہاں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ یہ تمام افراد جماعت میں نکلے تھے ۔ سرائے خواجہ پولیس محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ سبھی افراد کو تھانے پر لے کر گئی ہے ۔جہاں سے قوی ان کے صحت کی جانچ کے بعد آگے کی کاروائی کی جائے گی۔