جونپور:بجلی گرنے سے دوبچوں کی موت

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپورکے سکرار اعلاقے میں منگل کوبجلی گرنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون سمیت دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سکرار تھانہ علاقے کے بھیلم پور گرام سبھا میں بجلی گرنے سے امرت لال کے بیٹے بسنت(14) اور کرشن چندر کے بیٹے سوربھ گپتا(14) کی موت ہوگئی۔ جبکہ ریکھا دیوی اور رجنیش یادو زخمی ہوگئے ہے ۔ بھیلم پور کے دونوں بچے گاؤں کے کچھ بچوں ک ساتھ عام کے باغ میں گئے تھے کہ اچانک تیز بارش کے ساتھ بجلی گرنے کے وقت درخت کے نیچے کھڑے ہوگئے جہاں بجلی گرنے سے زخمی ہوگئے جسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کی موت ہوگئی۔