نارائن پیٹ ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس اسوسی ایشن کے زیراہتمام ضلع مستقر پر ضلع کلکٹر یٹ میں ، ریاست گجرات کے زیر اہتمام 19ویں قومی سطح کے بین الاضلاعی جونیئر ایتھلیٹکس میٹ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں ضلع کلکٹرنارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا کے ہاتھوں کھیلوں کے کپڑے تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سطح پر ضلع نارائن پیٹ کو تمغے اور اچھی شہرت دلائیں۔ اس موقع پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر مسٹرنارائن پیٹ میانک متل، ڈی ای او جناب عبدالغنی، ایس جی ایف سکریٹری نرسمہلو، ضلع ایتھلیٹکس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری رمنا، کھیلو انڈیا ایتھلیٹکس کوچ شریمتی ہریکا دیوی، بھرت، فٹ بال کوچ شریمتی سری لتا ، پی ای ٹیز راکیش، نوین، اجیت کمار، رامانما، کھلاڑیوں اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔