جونیئر این ٹی آر جاپان سے بحفاظت ہندوستان واپس

   

حیدرآباد ۔ ان دنوں سینما دنیا کی کئی مشہور شخصیات نئے سال کا جشن منانے بیرون ملک میں ہیں۔ یہ مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے نئے سال کی تقریبات کی جھلکیاں دکھا رہی ہیں۔ دریں اثنا جنوبی فلم انڈسٹری کے اسٹار جونیئر این ٹی آر جو جاپان میں خاندانی تعطیلات منانے گئے تھے ، ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ دراصل جاپان میں سال کے پہلے دن آنے والے زلزلے سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ یکم جنوری 2024 کو جاپان میں 18گھنٹوں کے اندر تقریباً 155 زلزلے آئے۔ ان زلزلوں میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جاپان میں زلزلے کے بعد جونیئر این ٹی آر کے مداح پریشان ہو ئے لیکن جونیئر این ٹی آر بحفاظت وطن واپس آچکے ہیں۔ جونیئر این ٹی آر کو ایرپورٹ پر دیکھا گیا اور ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جونیئر این ٹی آر نے ٹوئٹ کرکے جاپان میں ہونے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ یکم جنوری 2024 کو پوری دنیا نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تقریبات میں ڈوبی ہوئی تھی۔ اسی وقت جاپان میں زلزلے کے جھٹکوں نے تباہی مچائی ۔ جاپان میں 18 گھنٹوں کے اندر تقریباً 155 زلزلے آئے اور 8 افراد ہلاک ہوئے۔ اس دوران جنوبی اداکار جونیئر این ٹی آر اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے جاپان پہنچ گئے تھے۔ جاپان میں زلزلے کی خبرآتے ہی جونیئر این ٹی آر کے مداح پریشان ہو گئے اور دعا کی کہ جاپان میں سب ٹھیک ہو جائے۔ مداحوں کو اس وقت راحت ملی جب جونیئر این ٹی آرکو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ حیدرآباد ایرپورٹ پر دیکھا گیا۔ جونیئر این ٹی آر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت این ٹی آر دیورا کی شوٹنگ میں مصروف ہے جس میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی مرکزی کردار میں ہیں۔